حیدرآباد 5اپریل (یواین آئی )مدھیہ پردیش میں دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اعلی سطحی ٹیم مدھیہ پردیش بھیجی گئی ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چیف الکٹورل افسربھنور لال کی قیادت میں یہ ٹیم روانہ کی گئی ہے جو وہاں کی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کرے گی ۔ رائے دہی کے انتظامات کی نگرانی کرے گی اور رائے دہی کی تفصیلات کا جائزہ لے گی۔ الیکشن کمیشن نے اس ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ رائے دہی تک یہ ٹیم وہیں قیام کرے ۔ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ خانی کے اپوزیشن کے الزامات کے پیش نظر اس ٹیم کی روانگی کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ مدھیہ پردیش کے آٹیر اور بندوا گڑھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات نو اپریل کو ہونے والے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 13 اپریل کو مقرر ہے ۔