ایک سال کے دوران کشمیر میں 6500 افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج

سری نگر ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی حکومت نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ سال 2010 ء میں وادی میں پائی جانے والی کشے دگی کے دوران 6,563 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، اس کشیدگی کے دوران زائد از 100 افراد ہلاک جبکہ کئی ایک زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی وزیر داخلہ سجاد کیجلو نے ایک تحریری جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ پی ڈی پی ایم ایل اے اے آر روی کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں ومیر موصوف نے کہا کہ 114 شہری جو پرہجوم تشدد واقعہ کا حصہ تھے (2009 ء سے جاریہ سال جولائی تک) ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 20 افراد دوسرے وجوہات سے ہلاک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 6563 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا تھا ۔ تاہم بعد میں 1811 افراد کے خلاف کیس سے دستبرداری اختیار کرلی گئی۔