حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی (فیکس) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، محکمہ اعلیٰ تعلیم، حکومت ہند نئی دہلی کی جانب سے سارے ہندوستان میں نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کرنے کیلئے ایک سالہ کمپیوٹر ڈپلوما چلایا جارہا ہے ۔ اس کورس کے ذریعہ پچھلے دس سالوں میں ہزاروں طلبہ روزگار سے منسلک ہوچکے ہیں۔ ایک سال میں مختلف کمپیوٹر سافٹ ویر اور ہارڈویر کورسس سکھائے جائیں گے جن میں شامل ہے: MS Office ، Hardware ، C Language ، Personality Development ، Inpage Urdu ، Photoshop ، Corel Draw ، Tally ، Web Designing وغیرہ۔ دسویں کامیاب داخلے کے اہل طلبہ کو کتابیں اور بس پاس کی سہولت ، کمپیوٹر کورس کی سند حکومت ہند عطا کرے گی جس کی مانگ ساری دنیا میں ہے ۔ بہت سارے کمپنی اور بیرون ممالک میں کسی بھی کورس کی ایک سالہ یا دو سالہ سند مانگی جاتی ہے جبکہ ہمارے طلبہ کم وقت میں 3 ماہ اور 6 ماہ کے کورسس کو ترجیح دیتے ہیں جو مناسب نہیں۔ مکمل کورس اور مصدقہ سند رہے گی تو ملازمت ملنا بہت آسان ہوگا ۔ یہ کورس حیدرآباد، کرنول ، ورنگل ، چتور ، نرمل ، کڑپہ ، بیدر ، گلبرگہ ، اورنگ آباد میں چلایا جارہا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ربط پیدا کریں۔ جناب محمود علی خان ، انچارج SRB حیدرآباد 09948993158 ۔