حیدرآباد۔/20اگسٹ، (سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں27اگسٹ کی شب ایک آسمان پر دو چاند نظر آئیں گے اور ساری دنیا اس دلچسپ فلکیاتی نظارہ کا بے چینی سے انتظار کررہی ہے۔ اس رات سرخ سیارہ مریخ چاند کی طرح پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگائے گا اور کوئی بھی سادہ آنکھ سے یہ منظر دیکھ سکتا ہے۔اس موقع پر سیارہ مریخ، کرہ ارض سے بہت قریب ہوجائے گا۔ یہ منظر حیدرآباد میں رات 12بجکر 30منٹ پر دیکھا جاسکتا ہے اور شائقین کو ایک آسمان پر دو چاند نظر آئیں گے۔ آئندہ ایسا نادر فلکیاتی نظارہ سال 2287 میں نمودار ہوگا۔