ایکویڈور میں زلزلہ کے 13دن بعد ایک شخص کوبچالیا گیا

کوئیٹو۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بچاؤ کارکنوں نے ایکویڈور کے ہلاکت خیز زلزلہ کے تقریباً دو ہفتہ بعد ایک 72سالہ عمر رسیدہ شخص کو زندہ بچالیا ۔ ونیزویلا کی ایک تحقیقاتی ٹیم زلزلہ سے متاثرہ اس علاقہ کا دورہ کررہی تھی ۔ انہوں نے ملبہ میں ایک شخص کے دبے ہونے کا پتہ چلایا اور سفارت خانہ کو اس کی اطلاع دی جس کی ویب سائٹ پر یہ خبر شائع کی گئی ۔ بعدازاں راحت رساں کارکنوں نے ملبہ سے اٹھنے والی آوازوں کی بنیاد پر اس شخص کا پتہ چلاکر اُسے زندہ بچالیا۔