سنی دیول کے مداحوں کو سن کر حیرت ہوگی کہ ان کا محبوب ایکشن اسٹار اب پہلی بار لکھوا نامی فالج سے متاثر ایک طاقتور گینگسٹرر ول کرتا نظر آئیگا ۔ سنی دیول سنم جیت تلوار کی ہدایت میں بن رہی ایکٹریس و پروڈیوسر شلپا شیٹی کی فلم ’’ ڈھشکیاوں ‘‘ میں یہ کردار نبھارہے ہیں سنی کا سیدھا بازو فلم میں پوری طرح فالج سے متاثر ہے جبکہ وہ ایک انگلی سے بندوق کا ٹریگر دبانے کا کام لیتے ہیں فلم میں ہرمن باویجہ بھی اہم رول میں دکھائی دینگے اور شلپا شیٹی کا بھی ایک آئٹم ڈانس رکھا گیا ہے فلم کو شلپا کے ساتھ راج کندرا بھی پروڈیوس کررہے ہیں ۔
ایشوریہ رائے ، مہیش بابو اور شروتی ہاسن ایک ساتھ
ٹالی ووڈ سوپر اسٹار مہیش بابو تمل اور ہندی میں بنائی جانے والی ایک میگا بجٹ فلم میں ایشوریہ رائے بچن اور شروتی ہاسن کے ساتھ دیکھے جائینگے ۔ شروتی اس فلم میں مہیش بابو کی گرل فرینڈ کا رول کررہی ہیں فلم کو منی رتنم ڈائرکٹ کررہے ہیں اس فلم کے اگلے ماہ سے سیٹ پر جانے کی توقع ہے فلم کی دیگر اسٹار کاسٹ کا عنقریب اعلان کیا جائیگا ۔