80 اور 90 کے دہے کے مشہور سوپر اسٹار جتیندر کی بیٹی بنا شادی کے ماں بن گئی ہے۔ اس 43 سالہ لڑکی کا نام ایکتا کپور ہے۔ عمر بڑھنے پر بھی انہوں نے شادی نہیں کی لیکن اس کے بعد بھی وہ ایک بچہ کی ماں ہے۔ بتادیں کہ انہوں نے یہ بچہ گود نہیں لیا ہے- لکژری لائف اسٹائل کے لئے جانی جانے والی ایکتا کپور کی پیدائش 7 جون 1975 میں ہوئی تھی۔ 17 سال کی عمر سے ہی انہوں نے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ 2001 میں انہوں نے ’’کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘‘ فلم کو پروڈیوس کیا تھا۔ بتادیں ایکتا کپور بالاجی ٹیلی فلمس کی مینیجنگ ڈائرکٹر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن پروڈیوسر بھی ہے۔ ایکتا کپور کے پروڈکشن سے کسوٹی زندگی کی، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہانی گھر گھر کی، کہیں کسی روز، کبھی سوتن کبھی سہیلی جیسے سوپر ہٹ ٹی وی سیریلس پروڈیوس کئے ہیں۔ انہوں نے کئی ٹی وی شوز کئے اس لئے آج وہ کروڑہا روپیوں کی مالکن ہے۔ بتادیں ایکتا کپور کروڑہا روپیوں کی ملکیت کی تنہا مالک ہے۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ ’’کرشنا بنگلو‘‘ میں رہتی ہیں۔ یہ بنگلو لکژری اور شاندار ہے۔ یہ ممبئی کے گل مہر ایکس روڑ فائیو جوہو اسکیم پر واقع ہے۔ اس بنگلہ کی قیمت 25 کروڑ ہے۔ ایکتا کپور چار برانڈز کی لکژری کاروں میں پھرتی ہیں جن کی قیمت 5 کروڑ سے زیادہ ہے۔ دراصل ایکتاکپور ایک بچہ کی ماں ہے۔ وہ بھی بنا شادی اور بناکسی کو گود لئے۔ دراصل 27 جنوری 2019 کو سرواگیسی کی مدد سے ایکتا کو ایک لڑکا ہوا جس کا نام روی کپور رکھا گیا۔