ایڈ سیٹ کی ویب کونسلنگ ، آج سے اسنادات کی تصدیق

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ میں داخلے کے لیے ایڈ سیٹ 2017 کی ویب کونسلنگ کے لیے 7 ستمبر سے اسنادات کی تصدیق شروع ہورہی ہے ۔ 14 ہیلپ لائن سنٹرس بنائے گئے ہیں ۔ 5 مراکز کو رینک کے لحاظ سے تقسیم کردیا گیا ہے امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے کس مرکز پر جانا ہے وہیں پر اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے دوسرے دن ویب آپشن انٹری دے سکتے ہیں ۔ حیدرآباد میں پانچ مراکز میں نظام کالج بشیر باغ یونیورسٹی پی جی کالج سکندرآباد ، جے این ٹی یو کوکٹ پلی ، سیف آباد پی جی کالج مانصاحب ٹینک ہیں اسپیشل تحفظات کے لیے اے وی کالج دومل گوڑہ بنائے گئے ۔ امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے شرکت کریں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ایم اے حمید شام 5 بجے تا 7 بجے شخصی کونسلنگ طریقہ کار اور مراکز کی تفصیلات بتائیں گے ۔۔