حیدرآباد۔23فبروری ( سیاست نیوز) علحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد میں سرگرم حصہ لینے والے ایڈوکیٹس کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایڈوکیٹس ویلفیر فنڈ کیلئے 100کروڑ روپئے فوری جاری کرنے محکمہ فینانس کے عہدیداروں کو ہدایات دیں اور کہا کہ تلنگانہ میں واقع مختلف کورٹس میں خدمات انجام دینے والے ایڈوکیٹس کی فلاح و بہبود کیلئے ان رقومات سے بھرپور استفادہ کرنے کی خواہش کی ۔ تلنگانہ ایڈوکیٹس کی فلاح و بہبود کیلئے ہی رقومات مختص کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ ایڈوکیٹس ویلفیر فنڈ کیلئے مختص رقومات کو بینکس میں زیادہ سے زیادہ شرح سود پر فکسڈ ڈپازٹ کرواکر حاصل ہونے والے سود کی رقم سے ایڈوکیٹس ویلفیر کیلئے مختلف نوعیت کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔