ایچ ٹی ڈی سطح کی ٹیلی فون عدالت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : بھارت سنچار نگم لمٹیڈ حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ ( ایچ ٹی ڈی ) کی جانب سے ایچ ٹی ڈی سطح کی ٹیلی فون عدالت حیدرآباد پر پرنسپال جنرل مینجر ٹیلی کام ڈسٹرکٹ کی صدارت میں منعقد ہوگی ۔ جس میں 30 نومبر 2014 سے قبل بی ایس این ایل کے پاس رجسٹرڈ اور ایریا جی ایم کے فیصلہ کے خلاف ٹیلی کام سروسیس سے متعلق شکایتوں پر غور کیا جائے گا ۔ اس طرح کی شکایتیں اے جی ایم دفتر پرنسپال جنرل مینجر حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ ، بی ایس این ایل بھون آدرش نگر حیدرآباد 63 کو روانہ کی جاسکتی ہیں ۔ 12 دسمبر تک موصول ہونے والی شکایتوں پر ہی اس عدالت میں غور کیا جائے گا ۔ عدالت کے انعقاد کی تاریخ ، وقت اور مقام سے درخواست گذار کو بعد میں مطلع کیا جائے گا ۔۔