ایچ ایس ناندیڑ ۔پنویل 48خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد 26اگست (یواین آئی ) مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ایچ ایس ناندیڑ۔پنویل 48خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ٹرین نمبر07617 ایچ ایس ناندیڑ۔پنویل خصوصی ٹرین یکم 22,29ستمبر، 6,13,20,27 اکتوبر 3,10,17,24 نومبر، یکم دسمبر، 8,15,22,29د سمبر،5,12,19,26 جنوری 2,9,16,23 فروری (تمام ہفتہ)کو 17.30بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 09.00بجے پنویل پہنچے گی۔دوران واپسی ٹرین نمبر07618پنویل ۔ایچ ایس ناندیڑخصوصی ٹرین 23,30ستمبر، 7,14,21,28 اکتوبر 4,11,18,25 نومبر، 2,9,16,23,30 دسمبر،6,13,20,27 جنوری، 3,10,17,24 فروری (تمام اتوار)کو 10.00بجے پنویل سے روانہ ہوگی اور پیر کو 05.00بجے ناندیڑ پہنچے گی۔یہ ٹرینیں پورنا،پرلی ویجناتھ، لاتورروڈ، لاتور، عثمان آباد، کاروڈوواڈی، پونے ،داونڈ اور لوناوالا اسٹیشنوں پر توقف کریں گی۔

پولیس کانسٹبلس کے تقررات کی کوچنگ
حیدرآباد 26 اگسٹ (سیاست نیوز) پولیس کانسٹبلس کے تقررات کے لئے تحریری امتحان 30 ستمبر کو مقرر ہے۔ ایس آئی کا تحریری امتحان 26 اگسٹ کو ہوچکا۔ ادارہ سیاست کے زیراہتمام عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں ماہر لکچررس کے زیرنگرانی کوچنگ کلاسیس شام 4 بجے تا 7 بجے جاری ہے۔ سینکڑوں طلبہ استفادہ کررہے ہیں۔ امیدوار وقت پر شریک ہوکر استفادہ کریں۔ منظور احمد کوآرڈی نیٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔