نئی دہلی ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندو مہا سبھا کے اترپردیش یونٹ جنرل سکریٹری نوین تیاگی نے آج یہ کہتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا کہ فلموں میں چست لباس پہن کر ایٹم نمبرس کرنے والی اداکاروں کو ’’فاحشہ‘‘ قرار دیا گیا۔ انہوں نے اسکولس میں طالبات کے جینس اور اسکرٹ پہننے پر امتناع کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں موبائیل فونس لیجانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔