ایودھیا 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد ملکیت تنازعہ مقدمہ کے فریق مسلم گروپس نے سپریم کورٹ کے اِس مسئلہ پر آج کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اِسے اپنی تائید میں قرار دیا۔ مسلم گروپس کی جانب سے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نامزد ترجمان خالق احمد خان نے بیان دیا۔ سُنّی وقف بورڈ کے اقبال انصاری نے بھی اِس فیصلے کو مسلم گروپس کی کامیابی قرار دیا۔ حاجی محمد نے جو ایک اور فریق ہیں، کہاکہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری تائید میں ہے۔ ہم کہیں بھی نماز شکرانہ ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ مسجد اسلام کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے جیسا کہ قرآن مجید سے بھی ثابت ہوتا ہے جس نے نماز کے لئے مسجد کو لازمی قرار نہیں دیا۔