نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 20 سال میں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد کے مقام کی دیکھ بھال اور تحفظ کیلئے جملہ 12 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ بااختیار شخص و کمشنر فیض آباد ڈیویژن کی فراہم کردہ اطلاع کے بموجب 1994-95ء سے 2014-15ء تک جملہ 12 کروڑ روپئے ان مقامات کی دیکھ بھال کیلئے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ دستور کے مطابق دیکھ بھال کی ذمہ داری حکومت یو پی کی ہے۔