ایودھیا میں 151 میٹر اونچا رام کا مجسمہ :یوگی

لکھنؤ ۔ /4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ یوگی ایودھیا میں 151 میٹر اونچا رام کا مجسمہ تعمیر کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں ۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے حکومت کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایودھیا میں دریائے سرجو کے کنارے تعمیر ہونے والا رام کا مجسمہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ اسٹیچیو آف یونٹی سے بھی زیادہ بلند تعمیر ہونا چاہئیے ۔ سردار پٹیل کے مجسمہ کی اونچائی 182 میٹر ہے ۔ اعظم خان نے کہا کہ میں رام پور میں رام کا اتنا ہی بلند مجسمہ تعمیر کرنا چاہتا ہوں ۔