ایودھیا میں متعین سی آر پی ایف جوان کی خودکشی

ایودھیا ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ رام جنم بھومی ۔بابری مسجد مقام پر تعینات ایک سی آر پی ایف جوان نے اپنی ہی سرویس رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ۔ سی آر پی ایف کمانڈنٹ ایس سی شرما نے بتایا کہ شبیر نے تقریباً 10 بجے دن اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد سرویس رائفل سے خود کو ہلاک کرلیا ۔ اس سے پہلے نومبر 2012 ء میں سی آر پی ایف آفیسر راج گوپالن نے جنہیں متنازعہ مقام پر سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کیا گیا تھا ‘اپنی ہی سرویس رائفل سے خود کو مار لیا تھا ۔

امتحان ہال میں موبائیل جامرنصب
شملہ ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش پبلک سرویس کمیشن نے پہلی مرتبہ امتحان ہال میں جامر نصب کئے تاکہ امیدواروں کو موبائل فون کے ذریعہ نقل نویسی سے روکا جاسکے ۔ اس سے پہلے کمبائینڈ گریجویٹ لیول امتحان میں 34 امیدوار موبائیل فون کے ذریعہ نقل نویسی کرتے ہوئے پائے گئے ۔ چنانچہ اس بار اسپیشل کلاس ریلوے اپرینٹیسیس امتحان میں موبائیل فون جامر نصب کردیئے گئے تاکہ فون غیرکارکرد ہوجائیں ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور کمیشن نے مزید موبائیل جامرس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔