فیض آباد 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے مسئلہ پر ناراض بی جے پی ورکرس نے پارٹی کے اہم قائدین کو یرغمال بنا لیا۔ فیض آباد بی جے پی ڈسٹرکٹ آفس میں بی جے پی ورکرس کے گروپ نے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ایودھیا اسمبلی حلقہ سے تعلق نہ رکھنے والے لیڈر کو پارٹی ٹکٹ دینے پر ورکرس ناراض تھے۔ مقامی ایم پی لالو سنگھ اور پارٹی یونٹ کے صدر اودیش پانڈے کو یرغمال بناکر انہیں رسیوں سے باندھ دیا گیا اور دو گھنٹوں تک احتجاج کیا گیا۔ بی جے پی نے وید گپتا کو ٹکٹ دیا ہے جنہوں نے حال ہی میں بی ایس پی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔