لکھنؤ5اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ اجودھیا معاملے میں ان کی پارٹی عدالت کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ اس معاملے میں جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ سنگھ نے جمعہ کو صحافیوں سے کہاکہ کانگریس نے یہ کبھی نہیں کہا کہ وہ رام مندر تعمیر کی مخالفت میں ہے ۔ایودھیا میں مندر کا تالا کانگریس ہی کے اقتدار میں کھولا گیا تھا۔ کانگریس اس اہم معاملے میں مناسب اور سب کے لئے قابل قبول حل کی حامی ہے ۔کانگریس رہنما نے کہا کہ 2109 کے عام انتخابات کے دوران عظیم اتحاد کی امیدیں برقرار ہیں۔