ایوان کی کارکردگی پر ارکان پارلیمنٹ کو خود احتسابی کی ضرورت

نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل اندازی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ارکان پارلیمنٹ سے خواہش کی کہ وہ ایوان کی کارکردگی کے بارے میں کچھ خود احتسابی کریں۔ انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ پارلیمنٹ کی کارکردگی مباحثہ کے ذریعہ ہوتی ہے اور یہ بات اہم ہے کہ دلچسپی رکھنے والے تمام افراد صحت مند پارلیمانی روایات اور قواعد کی پیروی کریں۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی مباحث ،تجزیہ اور آخر کار فیصلہ ہے خلل انداز نہیں۔پارلیمانی کارکردگی اور دیگر جمہوریہ اداروں کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ ادارے حکومت ،سیاسی پارٹیاں ،ان کے قائدین اور ارکان پارلیمنٹ کچھ خود احتسابی کریں اور صحت مند پارلیمانی روایات و قواعد پر عمل کریں۔ وہ مرکزی قانون ساز اسمبلی کے صدور کی تصاور کی رسم نقاب کشائی انجام دینے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ ایوان لوک سبھا میں پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں سابق اسپیکرس کی تصاویر کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔ صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کو قومی جمہوریت کی ’’گنگوتری‘‘قرار دیااور کہا کہ یہ ایک ارب سے زیادہ عوام کی اُمنگوں اور عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔ عوام اور حکومت کے درمیان رابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گنگوتری ہی آلودہ ہوجائے تو نہ تو گنگا اور نہ اس کی معاون ندیاں غیر آلودہ نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اعلی ترین پارلیمانی معیاروں کو جمہوریت اور پارلیمانی کارکردگی کو برقرار رکھیں۔ تقریب میں وزیر اعظم منموہن سنگھ ،اسپیکر لوک سبھا میرا کمار ،قائد اپوزیشن سشما سوراج ،سینئر وزراء اور سابق اسپیکرس موجود تھے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت کے دیگر شعبوں کی طرح پارلیمنٹ کی خود مختار نہیں ہے۔ اس کا مبدا اور اختیار دستور ہند ہے جس سے اس پر کارکردگی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ دستور کے چوکٹھے میں اس کو فرائض ادا کرنا ہوتے ہیں۔ تصویروں کی نقاب کشائی کے بعد پرنب مکرجی نے کہا کہ ملک کے اعلی ترین ادارہ کے پریسائیڈنگ آفیسرس کی حیثیت سے غیرمعمولی شخصیات نے ہندوستانی پارلیمنٹ کی عمارت اور جمہوریت کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کے انوکھے فیصلے ،ہدایات،تبصرے اور اقدامات سے تمام جمہوریہ ادارے مستحکم ہوئے۔ سابق اسپیکرس سومناتھ چٹرجی ،منوہر جوشی اور پی اے سنگما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر جی وی ماؤلنکر سے لیکر موجودہ اسپیکر میرا کمار تک تمام نے اعلی ترین جمہوری روایات اور معیار برقرار رکھے ہیں اور پارلیمانی اداروں اور کام کے طریقوں کو استحکام عطا کرنے میں اپنا حصہ ادا کی