حیدرآباد 11 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ کے اسپیکر مدھو سدن چاری نے اسمبلی کی قواعد کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا آج اعلان کردیا جن میں ٹی ہریش راؤ ، جی جگدیش ریڈی، ٹی جیون ریڈی اور اتم کمار ریڈی (کانگریس) ، اکبرالدین اویسی (ایم آئی ایم)، ڈاکٹر کے لکشمن (بی جے پی)، ٹی وینکٹیشورلو (وائی ایس آر سی پی) ، سونم راجیا (سی پی ایم) ، رویندر کمار (سی پی آئی) اور ویویکانندا (تلگودیشم) شامل ہیں۔