ایوانکا ’’فطری سفارت کار‘‘ ٹرمپ کا تاثر

واشنگٹن۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی دختر ایوانکا ٹرمپ کو عالمی بینک کا سربراہ مقرر کئے جانے پر غور و خوض کیا تھا اور یہ بھی سوچا تھا کہ اگر ایوانکا کو اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر بنایا جاتا تو وہ ایک عظیم کارنامہ ہوتا۔ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ا یوانکا ایک فطری سفارت کار ہیں۔ یاد رہے کہ ایوانکا وائٹ ہائوس میں خود اپنے والد کی مشیر ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا اقرباء پروری کے مترادف ہے جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔ ایوانکا میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ خود اپنے بل بوتے پر بڑی سے بڑی ذمہ داریاں انتہائی خوبی کے ساتھ نبھا سکتی ہیں اور لاجواب ثابت ہوسکتی ہیں۔