این ڈی اے کو 300 نشستیں حاصل ہوں گی : بی جے پی

وزیر اعظم منموہن سنگھ 10 سال میں ملک کو قیادت دینے میں ناکام ، جناردھن ریڈی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر این جناردھن ریڈی بی جے پی لیڈر نے آج کہا کہ این ڈی اے کو زائد از 300 نشستیں حاصل ہوں گی ۔ اگرچیکہ سروے کے مطابق پارٹی کو آندھرا پردیش میں کچھ دھکہ لگا ہے بعض پارٹیوں کی سیاسی پیشرفت سے بی جے پی پیچھے ہوگی ۔ لیکن بی جے پی کو کچھ نشستیں حاصل ہوں گے ۔ تلنگانہ کے مسئلہ پر بی جے پی کو اگرچیکہ استحکام نہیں ملا ہے دیگر علاقائی پارٹیوں کی طرح اسے بھی ہزیمت اٹھانی پڑے گی ۔ قومی سطح پر بی جے پی نے اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر این جناردھن ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے گذشتہ 10 سال کے دوران ملک کو قائدانہ صلاحیتیں والی قیادت فراہم نہیں کرسکے وہ کانگریس قائدین کے کٹھ پتلی کی حیثیت سے کام کررہے ہیں جب کہ بی جے پی نے نریندر مودی کو اپنے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن سے 10 سال قبل ہی قائدانہ رول ادا کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔ نریندر مودی نے زائد از 423 جلسوں سے خطاب کیا ہے ۔ اور خود ان کو بھر پور اعتماد ہے کہ بی جے پی کو 272 نشستیں ملیں گی اور مرکز میں وہ حکومت تشکیل دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا نوجوان نریندر مودی سے پر امید ہے اور این ڈی اے کی حکومت کا متمنی ہے ۔ لہذا این ڈی اے کو زائد از 300 نشستیں ملیں گی ۔ ملک کے ہر سروے میں بتایا گیا ہے کہ مودی زبردست کامیابی کے ساتھ مرکز پہونچ رہے ہیں اور ان کی کامیابی کے مکان پر ہی ملک کے شیر مارکٹ میں زبردست اچھال آیا ہے ۔ نریندر مودی کی قیادت میں ایک مستحکم حکومت بن جانے کا پورا یقین پیدا ہوا ہے تو شیر مارکٹ بھی مضبوطی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی ہی ملک میں ترقی لاسکتی ہے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور رضاکارانہ طور پر پہونچ کر بی جے پی کے لیے ووٹ دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے طور پر امید ظاہر کی کہ بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ نشستیں ملیں گی ۔ تلگو دیشم سے بی جے پی کے اتحاد کو انہوں نے اچھا فیصلہ قرار دیا ۔۔