این ڈی اے حکومت کا خاتمہ ہی اصل دیوالی ہوگی : نائیڈو

امراوتی 6 نومبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ مرکز میں این ڈی اے کی غلط حکمرانی کا خاتمہ ہی حقیقی دیوالی ہوگی ۔ انہوں نے اپنے دیوالی پیام میں کہا کہ ملک کیلئے حقیقی دیوالی اسی وقت ہوگی جب این ڈی اے کی غلط حکمرانی کا خاتمہ ہوگا ۔ چیف منسٹر نے مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ریاست میں سائیکلون کے متاثرین کی امداد سے گریز کرتے ہوئے غیر انسانی رویہ کا اظہار کیا ہے حالانکہ اس سے بارہا نمائندگی کی گئی تھی ۔