این پی اے ، سی ای پی ایس کے درمیان سیکوریٹی پر معاہدہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : پالیسی اور سیکوریٹی معلومات اشتراک پر ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت عمل میں آیا ۔ نیشنل پولیس اکیڈیمی حیدرآباد ( این پی اے ) اور آسٹریلین ریسرچ کونسل سنٹر آف ایکسلینس نے اس سلسلہ میں ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیں ۔ مس ارونا بہوگنا آئی پی ایس ڈائرکٹر آف این پی اے اور ڈاکٹر ملیسا بل ڈائرکٹر آف سی ای پی ایس نے اس معاہدہ پر دستخط کیں ۔ اس معاہدہ کی رو سے پہلی بار این پی اے پالیسی اور سیکوریٹی مقاصد کے لیے کسی بیرونی ادارے سے رابطہ میں ہوگا ۔ یادداشت مفاہمت عمل میں آنے پر این پی اے اور سی ای پی ایس اپنے متعلقہ علاقوں میں خود کے بہتر مفاد کی خاطر تحقیقی کام ، انجام دیں گے ۔ مختلف پروگرامس کا تبادلہ خیال عمل میں آئے گا ۔ سمینار، ورکشاپس ، کانفرنسوں کا بھی انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر نیشنل پولیس اکیڈیمی مسرس ارونا بہوگنا نے کہا کہ عالمی طور پر پولیس فورس کو چاہئے کہ جرائم ، تشدد اور دہشت گردی کو کچلنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں اور مشترکہ تحقیق اس مقصد کے حصول میں کارگر ثابت ہوسکتی ہے ۔۔