این ٹی پی سی کی ریکارڈ برقی پیداوار

حیدرآباد 3 اپریل (پریس نوٹ) ہندوستان کی بڑی پاور یوٹیلٹی، این ٹی پی سی نے مالیاتی سال 2015-16 ء میں 241.98

Bus سالانہ برقی پیداوار کی ہے جو اب تک سب سے زیادہ برقی پیداوار کرنے کا ریکارڈ ہے۔ کمپنی نے 2255mw کا اضافہ کرتے ہوئے اس کے کپاسٹی ایڈیشن نشانہ کو تجاوز کرگئی ہے۔ اس سے این ٹی پی سی گروپس کی جملہ انسٹالڈ کپاسٹی 31 مارچ 2016 ء کو 46653mw تک پہنچ گئی۔ این ٹی پی سی کے سولار اسٹیشنس نے اب تک کی سب سے زیادہ برقی پیداوار کا حصول کیا ہے۔ کمپنی کے چار کول پاور اسٹیشنس پی ایل ایف کے ٹرمس میں ملک میں ٹاپ 5 میں شامل تھے۔