این ٹی آر کے دور حکومت کو پھر لانے کی بات پر چندرا بابو نائیڈو پر وائی ایس آر کانگریس کی تنقید

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی ترجمان واسی ریڈی پدما نے آج صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ اس بات کے لیے بنایا کہ وہ ان کے نو سالہ دور حکومت کے بارے میں بات نہیں کررہے ہیں بلکہ آنجہانی این ٹی آر کے دور حکومت کی واپسی کے بارے میں کہہ رہے ہیں ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد نے کہا کہ سابق چیف منسٹر میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ کہیں کہ ان کے نو سالہ دور حکومت کو دوبارہ لائیں گے اسی لیے وہ این ٹی آر کے دور حکومت کو بحال کرنے کی بات کررہے ہیں ۔ انہوں نے سابق چیف منسٹرس کرن کمار ریڈی اور چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے نوجوانوں کو راغب کرنے پر بھی تنقید کی اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے ان کے دور حکومت میں نوجوانوں کے لیے کیا کام کیا ہے ۔۔