نئی دہلی۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ’’دی ہندو‘‘ گروپ کے ناشر این روی اور ’’پنجاب کیسری‘‘ کے چیف ایڈیٹر وجئے کمار چوپڑا کو ملک کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کا بالترتیب صدرنشین اور نائب صدرنشین مقرر کرلیا گیا ہے۔ 70 سالہ این روی اب ’’انڈین ایکسپریس‘‘ گروپ کے صدرنشین و مینیجنگ ڈائریکٹر ویویک گوئینکا کے جانشین ہونگے۔