این رام کمار کانگریس سے معطل بی جے پی میں شمولیت

حیدرآباد 22 مارچ (این ایس ایس) صدر آندھراپردیش کانگریس کمیٹی مسٹر این رگھوویرا ریڈی نے آج پارٹی جنرل سکریٹری ندروملی رام کمار ریڈی کو مخالف پارٹی سرگرمیوں کے الزام میں پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پی سی سی اے پی نے بتایا کہ رام کمار ریڈی کی معطلی کا فیصلہ ان کے مخالف پارٹی سرگرمیوں پر کیا گیا ہے۔ اسی دوران نیلور میں رام کمار ریڈی نے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کی موجودگی میں اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ وہ سابق چیف منسٹر این جناردھن ریڈی اور این راجیہ لکشمی سابق وزیر کے فرزند ہیں۔