این ایم ڈی سی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کی شرکت

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایم ڈی سی ) کی 60 ویں یوم تاسیس کی افتتاحی تقریب 8 دسمبر کو شلپا کلا ویدیکا حیدرآباد میں منعقد ہوگی ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ حکومت ہند کے انٹر پرائزس کا یہ ادارہ ریاست کے تحت منرل پراڈکٹ تیار کرتا ہے جس کا قیام 15 نومبر 1958 کو عمل میں لایا گیا تھا ۔ یہ بات فنکشنل ڈائرکٹر کمپنی مسرس این بیجندرا کمار آئی اے ایس سی ایم ڈی این ایم ڈی نے بتائی اور کہا کہ تقاریب کا رسمی طور پر نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو افتتاح کریں گے ۔ جب کہ تقریب کی صدارت مرکزی وزیر اسٹیل چودھری بریندر سنگھ کریں گے جب کہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر رامن سنگھ چیف منسٹر چھتیس گڑھ ، وشنو دیو سائی مرکزی مملکتی وزیر ، مرکزی مملکتی وزیر اسٹیل ، وائی ایس چودھری مرکزی مملکتی وزیر سائنس اینڈ ٹکنالوجی وارتھ سائنس حکومت ہند شرکت کریں گے ۔ دوران تقریب نائب صدر جمہوریہ ہند پوسٹل اسٹامپ کو جاری کرنے کے علاوہ این ایم ڈی سی ڈائمنڈ جوبلی سال پر لوگو کا رسم اجراء کریں گے ۔ اس کے علاوہ وینکیا نائیڈو بیسٹ انٹگریٹیڈ اسٹیل پلانٹ کا پرائم منسٹرس ٹروفی بھی پیش کریں گے ۔ افتتاحی تقریب میں اسٹیل پراڈکٹس کی نمائش منعقد ہوگی جس میں وزارت اسٹیل پی ایس ایز اور دیگر اسٹیل پلانٹس کے کمپنیاں جیسے ٹاٹا ، جے ایس ڈبلیو اور دیگر شرکت کریں گے ۔ کمپنی کے 60 سال کی تکمیل پر آڈیو ویژول پیش کیا جائے گا ۔ اس تقریب میں 2 ہزار سے زائد افراد کی شرکت کی توقع ہے ۔۔