اقدام کا مقصد پاسپورٹ ، ویزا کی اجرائی میں سہولت کی فراہمی : منیکا گاندھی
نئی دہلی 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال (ڈبلیو سی ڈی) منیکا گاندھی نے کہاکہ تمام غیر مقیم ہندوستانیوں کی شادیوں کو اندرون 48 گھنٹے رجسٹرڈ کروایا جائے تاکہ پاسپورٹ اور ویزا کے حصول میں کوئی مشکلات نہ ہوں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منیکا گاندھی نے کہاکہ وزارت، تمام رجسٹرارس کو اس سلسلہ میں احکامات دینے کے تیاری کررہی ہے کہ رجسٹرارس کو اندرون 48 گھنٹے این آر آئی شادیوں کو رجسٹرڈ کرے بصورت دیگر پاسپورٹ اور ویزا جاری نہیں کیا جائے گا اور جو رجسٹرارس یہ تفصیلات بھیجیں گے تو وہ تمام تفصیلات ’’مرکزی ڈاٹا بیس‘‘ میں محفوظ کی جائیں گی۔ وزارت نے اس معاملہ میں 6 سرکولرس لک آؤٹ کیلئے بھیجے تھے جن میں سے 5 کیس میں وزارت برائے اُمور خارجہ نے ان کے پاسپورٹس کو ’’رووک‘‘ کردیا تھا۔ حال ہی میں چند ریاستیں جیسے پنجاب لازمی بنیادوں پر این آر آئی شادیوں کو ’’رجسٹر‘‘ کررہی ہیں۔ ’’نربھیا فنڈ‘‘ کے تحت پراجکٹس کو اہمیت دیتے ہوئے منیکا گاندھی نے نریندر مودی سے اس بات پر اظہار تشکر کیاکہ وہ خواتین و اطفال کی سلامتی کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں اور زائداز 6 ہزار کروڑ روپئے کے پراجکٹس کو ’’اپریسڈ‘‘ کررہے ہیں۔ منیکا گاندھی نے آن لائن سنٹرل میکانزم کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سائبر جرائم کا فوری سے پیش تر اس شکایت کو نوٹ کیا جانا چاہئے، چاہے وہ کہیں سے بھی تعلق رکھتا ہو۔ اور ایک ایسا میکانزم بھی بنایا جانا چاہئے کہ جس کے تحت کسی بھی ’’متنازعہ اور فحاشی‘‘ پر مبنی مواد کو آن لائن فوری طور پر ہٹایا جاسکے۔