این آر آئی خواتین کے لیے خصوصی نسوانی ہیلتھ پیاکیج

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( راست ) : حیدرآباد دکے 57 سالہ قدیم عوامی دواخانہ (ملٹی اسپیشالیٹی یونانی ہاسپٹل و ریسرچ سنٹر ) پر جہاں مختلف شعبہ جات قائم ہیں شعبہ نگہداشت خوب صورتی و امراض نسواں کے تحت خواتین کے مختلف امراض اور ان کی مختلف شعبہ حیات کے لحاظ سے نسوانی ہیلتھ پیاکیجس متعارف کروائے گئے ہیں ۔ ان میں گھریلو خواتین کے لیے خصوصی رعایت ہے جو دن میں آرام اور رات کے وقت کام کرتی ہیں جو نظام فطرت کے برعکس ہے ۔ اسی طرح جو خواتین بیرون ملکوں میں اپنی یا اپنے خاوند کی ملازمت کے لیے مقیم ہیں وہ این آر آئی خواتین عوامی دواخانہ سے رجوع ہوتی ہیں تو یہ شکایت رہتی ہے کہ غیر ملکوں میں چھوٹے موٹے امراض بھی یونانی طریقہ علاج کی عدم دستیابی سے پیچیدہ ہوجاتے ہیں ۔ اس قسم کی این آر آئی خواتین کے اصرار پر عوامی دواخانہ عقب انا پورنا ہوٹل عابڈز پر ماہر امراض نسواں ڈاکٹر افشاں جبین اشرف بی یو ایم ایس ، ایم ایس سی کلینکل ریسرچ ، پی جی ڈی ، ڈی ٹی این ، ایم ایس یو ایم ایف کے زیر سرپرستی خصوصی نسوانی ہیلت پیاکیج برائے این آر آئی خواتین متعارف کیا گیا ہے ۔ ان خواتین کو ورزش کی کمی ، غذا کی بے اعتدالی ، فاسٹ فوڈ کے استعمال ، بند فلیٹس کی زندگی یا پھر روشنی و تازہ ہوا کی کمی ، مسلسل اے سی کے استعمال ، اسٹریس ، ایند کی کمی یا نفسیاتی حرکت و سکون کی کمی وغیرہ اور باضابطہ طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجوہات سے مسائل پیش آتے ہیں ۔ اس سے صحت کے علاوہ نسوانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے ۔ ان میں ماہواری کی بے قاعدگیاں ، موٹاپا ، بانجھ پن ، جگر پر ورم ، عرق النساء ، جوڑوں کے درد ، چہرہ کی جھڑیوں اور گرم ممالک میں قیام یا گرم غذاؤں کے استعمال سے سیلان الرحم ، سفید پلو کے علاوہ ہاضمہ کی خرابی ، بواسیر ، کثرت حیض جیسے امراض ہوتے ہیں ۔ باضابطہ طبی علاج کی عدم فراہمی یا روایتی شرم و حیا یا پھر موزوں لیڈی ڈاکٹر کی سہولت نہ ہونے سے صحت متاثر ہوتی ہے ۔ عوامی دواخانہ پر Bust Development ، اندام نہانی کی کشادگی وغیرہ امراض کے لیے خصوصی یونانی پیاکیج متعارف کیا گیا ہے ۔ این آر آئی خواتین ڈاکٹر افشاں جبین اشرف سے فون 9849123198 پر رابطہ کرسکتی ہیں ۔۔