نئی دہلی11اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے اخبارات کی سرخیوں میں رہنے والے اینرون۔دابھول پاور پروجیکٹ میں بدعنوانی سے وابستہ مقدمہ کو جمعرات کو بند کردیا۔مہاراشٹر حکومت نے اس معاملہ کو بند کرنے کی عدالت سے درخواست کی، جسے اس نے منظور کرلیا۔اس سے پہلے بھی گزشتہ فروری میں مہاراشٹر حکومت نے معاملہ بند کرنے کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔مہاراشٹراسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ (ایم ایس ای بی) کے ساتھ 1993میں پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے ) پر دستخط کے بعد امریکہ کی اینرون اور اس کی ذیلی دابھول پاور کارپوریشن نے تین ارب ڈالر کی لاگت سے یہ پاور پروجیکٹ شروع کیا تھا۔یہ معاملہ ایم ایس ای بی اور ڈی پی سی کے مابین پی پی اے معاہدہ میں مبینہ طورپر گڑبڑی سے وابستہ ہے ۔ عدالت نے معاملہ بند کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ طویل عرصہ تک زیرالتوا رہا۔