ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ جاری

نئی دہلی، 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں دوسرے دن بڑی کمی کے باوجودآج ملک میں پٹرول ڈیزل کے دام پھر بڑھ گئے ۔چار میٹرو شہروں دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل 27 سے 29 پیسے اور پٹرول 9سے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ ڈیزل کے دام لگاتار چھٹے دن بڑھے ہیں۔ دہلی میں پٹرول 10 پیسے مہنگا ہوکر 82.36روپے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوکر 74.62روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔