واشنگٹن ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے وائیٹ ہاؤز میں آج جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا خیرمقدم کیا۔ صدر اوباما روسی معیشت پر سخت گیر تحدیدات کیلئے متحدہ یوروپی تائید حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یوکرین میں روس کی مداخلت کے سبب یہ کارروائی کی جارہی ہے۔ یوروپی یونین اور امریکہ حال ہی میں روس کے خلاف چند تحدیدات عائد کرچکے ہیں لیکن وہ ابتدائی نوعیت کے ہیں۔ اوباما اور مرکل بات چیت کے بعد روزگارڈن پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ یہ وہی مقام ہیں جہاں 3 سال قبل اوباما نے مرکل کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا تھا لیکن امریکی انٹلیجنس کی جانب جرمنی قائدین کی جاسوسی اور بالخصوص مرکل کے موبائیل فون کی امریکہ کی جانب سے ٹائیپنگ واقعہ کے انکشاف کے بعد تعلقات متاثر ہوگئے تھے۔