بچو! اینا کونڈا کیا ہے؟ اینا کونڈا جنوبی امریکہ میں پایا جانے والا ایک طرح کا سانپ ہے، اسے دنیا کا سب سے بڑا سانپ مانا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کی لمبائی پانچ سے چھ میٹر ہوتی ہے، کچھ بڑا اینا کونڈا تو دس میٹر کی لمبائی تک پہنچ جاتا ہے۔ اب تک کا سب سے لمبا اینا کونڈا کولمبیا میں پکڑا گیا تھا جس کی لمبائی تھی 11.43 میٹر، یہ اجگر سے بھی کئی گنا زیادہ موٹا تھا۔ اجگر دنیا کا دوسرے نمبر کا بڑا سانپ ہے۔
یہ زہریلا نہیں ہوتا۔ یہ اپنے شکار کو اپنے جسم کی کنڈلی بناکر دبوچ لیتا ہے جس سے شکار کا دم گُھٹ جاتا ہے اور وہ مرجاتا ہے۔ اس کے شکاروں میں خاص طور پر پرندے اور درمیانہ و چھوٹے سائز کے دو دھارو جانور شامل ہیں۔ انسان کو نگلنے والے ایناکونڈا کی کہانیوں پر یقین کیا جانا مشکل ہے لیکن سانپوں کا جائزہ لینے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ بڑے سائز کے اینا کونڈا کم از کم ایک بچے کو تو نگل ہی سکتا ہے۔ امریکہ کے ایک سابق صدر نے اعلان کیا تھا کہ جو کوئی انہیں دس میٹر کا لمبا ایناکونڈالادے گا تو وہ اسے پانچ ہزار ڈالر کا انعام دیں گے۔ لیکن کسی نے دس میٹر لمبا سانپ پیش ہی نہیں کیا۔ ایسا شاید اس لئے ہوا کیونکہ اتنی لمبائی کے اینا کونڈا بہت کم ہوتے ہیں اور مشکل سے ملتے ہیں۔ یہ اعلان کیا تھا صدر تھیوڈر روز ویلٹ نے۔