حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( دکن نیوز ) : آئمہ مساجد اور موذنین کو ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کے سلسلہ میں ریاستی اقلیتی کمیشن کی ایماء پر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کو 148 درخواستیں موصول ہوئی تھیں ان درخواستوں کی فہرست کے ساتھ ریاستی اقلیتی کمیشن کو روانہ کردی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایم ڈی ایف کا ایک وفد جو خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری اور ضیا الرشید پر مشتمل تھا صدر نشین اقلیتی کمیشن عابد رسول خاں سے شخصی طور پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں یہ درخواستیں حوالے کیا ۔ عابد رسول خاں نے ایم ڈی ایف کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اقلیتوں کے لیے حکومت کی مختلف اسکیمات کے سلسلے میں ایم ڈی ایف کا بھر پور تعاون حاصل رہے گا ۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے وفد سے خواہش کی کہ ایسے امام و موذنین جنہوں نے اب تک درخواستیں داخل نہیں کی ہے وہ اپنی درخواستیں ایم ڈی ایف کے توسط سے کمیشن کو روانہ کرسکتے ہیں ۔۔