حیدرآباد 26 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ارکان پارلیمنٹ نے آج چیف سکریٹری ایس پی سنگھ سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی اور مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کئے جارہے ترقیاتی فنڈس (ایم پی لیاڈس) کے مؤثر استعمال کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈ سے متعلق ریاستی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ، ڈاکٹر کے کیشو راؤ، جیتندر ریڈی، پی سکھیندر ریڈی، کے ویشویشور ریڈی، کیپٹن لکشمی کانت راؤ ، ملا ریڈی کے علاوہ محکمہ پلاننگ کے اسپیشل پرنسپل سکریٹری بی پی آچاریہ اور دیگر موجود ہے۔ چیف سکریٹری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹرس سے ارکان پارلیمنٹ کی تجاویز اور کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے اِس موقع پر ضروری ہدایات بھی دیں۔