ایم پی جے کی قانونی و مالی امداد سے قیدیوں کی رہائی

حیدرآباد۔ 10 مئی (راست) جناب خواجہ معین الدین قائم مقام صدر اور جناب سلیم الہندی قائم مقام جنرل سیکریٹری ایم پی جے نے جیلوں کا دورہ کرکے جیل سپرنٹنڈنٹ، جیلر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ جیل میں محروس غریب و نادار ایسے قیدیوں کے تعلق سے معلومات حاصل کیں جو اپنی قید کی میعاد مکمل ہوجانے کے باوجود جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے رہا نہ ہوسکے چنانچہ جیلر کی سفارش پر ایم پی جے کی قانونی اور مالی مدد کے ذریعہ کل 11 بے قصور قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی۔ ایم پی جے کے ہیڈکوارٹرس میں ان کی کونسلنگ کی گئی تاکہ دوبارہ یہ کسی جرم کا ارتکاب نہ کریں۔انہیں اپنے اپنے مقامات کو روانگی کا انتظامات کیا گیا۔ ایم پی جے، ریاست تلنگانہ کی تمام جیلوں سے بے قصور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لئے فکرمند ہے اور انہیں رہا کروانے میں مسلسل مصروف ہے۔