حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ایم بی ٹی امیدوار حلقہ دبیر پورہ سید شکیل احمد کاظمی نے مسجد صدیقہ ناگا باولی ، کالی مسجد پتھر کا مکان ، عرب گلی ، منجو میاں طبیلہ ، مسجد عثمان ، سنار گلی ، درگا سونٹے پیر و چھوٹو پہلوان کے اطراف و اکناف کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور عوام بالخصوص خواتین کے حسن سلوک اور مکمل تعاون اور تیقن دلانے پر ممنونیت کا اظہار کیا اور عوام سے درخواست کی کہ صبح کی اولین ساعتوں میں اپنا قیمتی ووٹ ٹی وی کو دے کر بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے عوام سے 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ تو کیا مگر آج تک پورا نہیں کیا ۔ غیرت مند عوام کا ووٹ ٹی آر ایس کے حق میں استعمال نہیں ہونا چاہئے ۔ عوام کو صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرنے کی صلاح دیتے ہوئے سید شکیل احمد کاظمی نے کہا کہ ایک جماعت جو 50 سال سے کامیاب ہوتی آرہی ہے جو ایک بھی جونیر کالج کھولنے میں کامیاب ہو نہ سکی ۔ بہتر کارکردگی کے لیے آپ اپنا ووٹ ایم بی ٹی امیدوار سید شکیل احمد کاظمی جن کا امتیازی نشان ٹی وی ہے استعمال کیجئے ۔۔