ایم بی بی ایس میں مسلم میڈیکل کالج میں داخلے کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ /3 ستمبر (سیاست نیوز) انٹر بی پی سی ایمسیٹ 2014 ء کامیاب مسلم اقلیتی امیدواروں کیلئے دو میڈیکل کالجس شاداں اور دکن کی علحدہ کونسلنگ ہوتی ہے اس کے لئے دکن میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے ‘A’ زمرہ کیلئے 1200 روپئے کے دو ڈی ڈی جو پرنسپل دکن کالج آف میڈیکل سائنس حیدرآباد کے نام سے حاصل کردہ ایک فارم کے لئے ایک فارم کے ساتھ آج /4 ستمبر 3 بجے سے قبل ایڈمیشن سیل واقع دارالسلام حیدرآباد میں داخل کریں ۔ شہر اور اضلاع کے ایمسیٹ کامیاب جن کے رینک 6 ہزار کے اندر ہو دکن اور شاداں میڈیکل کالج میں داخلہ پانے کے لئے فارم داخل کریں ۔ صرف ایسے امیدوار جو فارم داخل کئے ہوں وہ کونسلنگ میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ شاداں کی آخری تاریخ /5 ستمبر ہے ۔

2327 آر ٹی سی ملازمین کی خدمات باقاعدہ بنانے کے احکام جاری
حیدرآباد۔/3ستمبر، ( این ایس ایس ) حکومت آندھرا پردیش نے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( آر ٹی سی ) میں 2327 ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کیلئے آج احکام جاری کی ہے جن میں 615کنڈکٹرس اور 1712 بس ڈرائیورس شامل ہیں۔ان تمام کی خدمات رواں مہینہ سے باقاعدہ تصور کئے جائیں گے۔