ایم بی بی ایس ‘مسلم امیدواروں کو 50 نشستوں کا نقصان

مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں صرف 50 فیصد کوٹہ پر عمل آوری
حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ (سیاست نیوز) ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت ویب کونسلنگ کے ذریعہ اے زمرہ کی نشستیں الاٹ کی گئیں۔ سال حال مسلم امیدواروں کے ایم بی بی ایس کے 50 نشستوں کا شدید نقصان ہورہا ہے۔ حکومت نے تین مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں اے زمرہ کے 60 فیصد نشستوں کی کمی کرتے ہوئے صرف 50 فیصد نشستوں پر داخلے دیئے۔ اس کے لئے حکومت نے جی او ایم ایس نمبر 132 مورخہ 5 جولائی 2017 جاری کرتے ہوئے یہ نشستیں کم کردی اور بی زمرہ میں اور سی زمرہ میں 40 فیصد میں 10 فیصد کا اضافہ کردیا۔ اس طرح 50 مسلم امیدوار اس سال ایم بی بی ایس میں داخلے سے محروم ہورہے ہیں۔ جی او کی اجرائی سے دوسرے مرحلہ میں نشستوں کے اضافہ کی اُمید ختم ہوگئی۔ ایم بی بی ایس میں دکن میڈیکل کالج میں 474 نشانات پر شاداں میڈیکل کالج میں 447 نشانات اور ڈاکٹر وی آر کے میں 429 نیٹ NEET کے نشانات پر داخلے مکمل ہوئے۔ اس سال میناریٹی کالجس میں نہ صرف 50 فیصد نشستیں دی گئی بلکہ این سی سی / پی ایچ اور ایکس سرویس مین کی نشستیں دی گئیں۔ اب جو امید دوسرے مرحلہ کی 50 تا 60 مسلم امیدواروں کی تھی وہ ختم ہوگئی۔ حکومت سے اس شدید نقصان کی پابجائی کے لئے جی او نمبر 132 کو مسدود کرتے ہوئے سابقہ 60 نشستیں اے زمرہ کی میناریٹی کالجس میں بحال کرے ۔ کئی طلبہ اور سرپرست داخلے کیلئے بے حد مضطرب ہیں۔