ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ کی دوسرے مرحلے کی ویب کونسلنگ

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ کے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے ‘A’ زمرہ کی مخلوعہ نشستوں پر داخلے کیلئے ویب کونسلنگ کے دوسرے مرحلے ( سکنڈ راؤنڈ ) 18 اگست تا 20 اگست رکھا ہے ۔ اس کیلئے ایسے امیدوار جنہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ میں 6 جولائی کو رجسٹریشن کرواتے ہوئے میرٹ لسٹ میں نام پایا وہ اہل ہیں اور ایسے امیدوار جو داخلے حاصل کرچکے وہ بھی کالج بدلنے سلائیڈنگ کرسکتے ہیں ۔ تین مسلم میناریٹی کالجس میں عام زمرے میں 4 نشستیںہیں اور این سی سی کوٹہ کی نشستیں ہیں ۔ امیدوار یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کریں ۔