ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے آج ویب آپشن کا آخری مرحلہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے اے زمرہ کی نشستوں پر ویب کونسلنگ کے اس سال ایمسیٹ III کے امیدواروں کیلئے ویب آپشن کا پانچواں اور آخری مرحلہ 6 اکٹوبر صبح 6 تا 4 بجے تک ہے ۔ جو طلبہ سرٹیفیکٹ کی تصدیق کرواچکے وہ اس کونسلنگ میں شریک ہو کر ویب آپشن دے سکتے ہیں ۔ کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے اس کا اعلامیہ جاری کیا ۔۔
بہادر پورہ ، رکھشاپورم ، حافظ بابا نگر اور پھول باغ میں برقی شٹ ڈاؤن
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 6 اکٹوبر کو رکھشا پورم ، ریاست نگر ، بہادر پورہ ، ویکر سیکشن کالونی ، شمشیر گنج برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن رکھشا پورم ، گلشن اقبال کالونی ، بھارت نگر کالونی ، یوسفین کالونی ، اروندتھی نگر ، حافظ بابا نگر ، کشن باغ ، بہادر پورہ ، ایم او کالونی ، محمود نگر ، آر ٹی او کا عقبی حصہ ، ویکر سیکشن کالونی ، عطا پور ، ساگر ارتھ مور ، تیجیشوری نگر کالونی ، شمشیر گنج ، علی نگر ، حمال واڑی ، غازی بنڈہ ، علی آباد ، پھول باغ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔