ایم ایل سی سیٹ کے لیے کانگریس قائدین سرگرم

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : اسمبلی کوٹہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے نوٹیفیکیشن کی اجرائی کے بعد کانگریس قائدین سرگرم ہوگئے ہیں ۔ تلگو دیشم کا تعاون حاصل رہا تو کانگریس کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 19 اور تلگو دیشم کے دو ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ایک ایم ایل سی نشست کی کامیابی کے لیے 21 ارکان کی تائید ضروری ہے ۔ کانگریس کے سینئیر قائد سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی کے نام پر کانگریس پارٹی غور کررہی ہے ۔ جنہیں اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ سے محروم کیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی یہ بھی افواہ گشت کررہی ہے کہ تلگو دیشم اور کانگریس کے چند ارکان اسمبلی ٹی آر ایس سے رابطہ میں ہے ایک بھی رکن اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوتا ہے تو کانگریس کو نقصان ہوگا ۔ یہاں تک کونسل سے کانگریس کا صفایا بھی ہوجائے گا ۔۔

چلنے میں مشکل کے زیر عنوان لکچر
حیدرآباد /20 فروری ( پریس نوٹ ) ڈائبٹک سیلف کیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے میں مشکل کے زیر عنوان ایک لکچر 24 فروری کو 11 بجے دن وجئے ڈائگناسٹک سنٹر ( فرسٹ فلور ) متصل دکن ہاسپٹل ، سوماجی گوڑہ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر وی راج شیکھر یہ لکچر دینگے ۔ داخلہ کی عام اجازت ہوگی ۔