21 ریاستوں میں 49مراکز پر ٹسٹ کے انتظامات
نوجوانوں میں اس امتحان کے پیغام کو عام کریں (مینیجنگ ڈائرکٹر انور احمد)
حیدرآباد 2 /اگست(پریس نوٹ ) ۔ ایم ایس IAS اکیڈمی کے مفت اقامتی کوچنگ میں داخلہ کے لئے 12 اگست 2018 کو کل ہند سطح پر انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے آج اسکی جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایا کہ UPSC امتحان کی کوچنگ کے داخلہ کے لئے ایم ایس IAS اکیڈمی ملک کے 49 سنٹروں میں 12اگست کو ایک کل ہند انٹرنس ٹسٹ منعقد کر رہا ہے۔ اس ٹسٹ میں شامل ہونے کے لئے امیدوار وں کو ایم ایس ویب سائٹ (www.mseducationacademy.in)پر جاکر آن لائن ادخلہ فارم بھرنا پڑے گا ۔ آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 10 اگست ہے۔انٹرنس ٹسٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امتحان دو مرحلے تحریری اور زبانی امتحان پر محیط ہوگا۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار کو انٹرویو کے لئے حیدارآباد بلایا جائے گا اور پھر میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تحریری امتحان کے سوالات objective اور subjective دونوںرہینگے۔انور احمد نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی ریاست منی پور اور آسام سے لیکر کشمیر تک اور گجرات سے لیکر کیرالا تک ملک کے 21 ریاستوں کے 49 شہروں میں ایم ایس IAS اکیڈمی کے انٹرنس ٹسٹ کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ جنوبی ہند کی ریاستوں تامل ناڈو‘ کیرالا‘ کرناٹک‘ اندھرا پردیش اور تلنگانہ میں امتحانی مراکز قائم کے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے امتحانی مراکز پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے 6 شہروں میں IAS اکیڈمی کے انٹرنس ٹسٹ کا سنٹر قائم کیا گیا یہ چھ شہر حیدرآباد‘ نظام آباد‘ کریم نگر محبوب نگر‘ وارنگل اور سداسیوپٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز کی تمام تفصیلات ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پر دستیاب ہے۔ اسکے علاوہ اس ویب سائیٹ پر آن لائن داخلہ فارم بھی موجو د ہے۔ انہوں نے سماج کے دانشوروں سے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ملت کے ہونہار طلباء کو بیوریو کریسی کے میدان کی طرف راغب کریں اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے اس پہل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی نوجوانوں میں پیغام کو عام کریں ۔انہوں نے بتایا کہ ملت کے نوجوانوں کو ملک کی بیوروکریسی کا حصہ بنانے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے IAS اکیڈمی کی شروعات کیا ۔ حیدرآباد کے آصف نگر میں مزید سہولیاتA/c کلاس رومس‘ لائبریری اور انٹرنیٹ سے مربوط عمارت میں ایم ایس IAS اکیڈمی کا قیام عمل میںلایا گیا ہے۔ مقابلہ جاتی امتحانات کے کتابوں کا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔ سیول سرویز کے امتحان کے لئے ضروری تمام مواد اکٹھا کیا گیا ہے۔ تاکہ پرسکون ماحول میں طلباء پورے اہتمام سے امتحان کی تیاری کرسکیں۔ اس اکیڈمی میں قیام و طعام کی سہولیات مفت فراہم کیا گیا ہے ۔ کوچنگ اور نگرانی کے لئے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کیا گیاہے۔ داخلہ کی کوئی فیس نہیں ہے۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی اپنی (CSR) کار پوریٹ سوشل ریسپانسی بلیٹی کے تحت IAS اکیڈی کا قیام عمل میں لایا ہے تا کہ ملت کے طلباء کو سیول سرویزامتحان کی تیاری کرواکے ملک کی بیوروکریسی میں شامل کیا جاسکے۔ اور امید ظاہر کیا انشاء اللہ جلدہی ایم ایس IAS اکیڈمی سے وسیع تعداد میں طلباء کامیابی حاصل کر کے ملک کی ترقی میں اپنی خدمات فراہم کرینگے۔