ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن میں ملازمتیں

آن لائن ادخال کی آخری تاریخ 5 اکٹوبر مقرر ، گریجویٹس کو زریں موقع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): مرکزی محکمہ محنت ( لیبر ) کے شعبہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ( ای ایس آئی سی ) میں ایس ایس او / منیجر / سپرنٹنڈنٹ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 529 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ جن میں جنرل 294 ، او بی سی 141 ، ایس سی 82 اور ایس ٹیز کے لیے 22 جائیدادیں مختص ہیں اور درخواست گذار کو چاہئے کہ وہ 6 جنوری 2014 کو جاری اعلامیہ کے مطابق تازہ اعلامیہ کے تحت درخواستیں داخل کریں اور جو درخواست گذار 2014 میں بھی درخواستیں داخل کی تھیں انہیں تازہ درخواستوں کے ساتھ فیس داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تعلیمی قابلیت کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے کوئی بھی بیچلر ڈگری کامیاب ہو ۔ البتہ کامرس ، لاء اور مینجمنٹ کی ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی اور اگر سرکاری ادارہ / کارپوریشن / لوکل باڈی / شیڈولڈ بینکوں میں تین سالہ خدمات کا تجربہ رکھنے والے امیدوار خوش نصیب ہوں گے اور امیدوار کی عمر 5 اکٹوبر 2018 تک 21 تا 27 برس کے اندر ہونی چاہئے جب کہ منتخب امیدوار کا پے اسکیل 44,900 روپئے ( ساتویں پے اسکیل کے مطابق ) درخواست فیس 500 روپئے ہے اور اگر امیدوار سابق فوجی یا خاتون ہو تو درخواست فیس 250 روپئے ادا کرنا کافی ہے ۔ درخواستیں 5 اکٹوبر 2018 تک آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ esic.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔