حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ / میڈیکل ) انٹرنس ٹسٹ 2 مئی کو مقرر ہے ۔ اس کے فارمس داخل کئے امیدواروں کے لیے کراش کورس کوچنگ سری چندرا جونیر کالج چارمینار موتی گلی خلوت روڈ ، اور آصف نگر روڈ رائل ریجنسی گارڈن میں صبح 8 تا 11 بجے دن مقرر ہے ۔ ماہر اور تجربہ کار لکچررس ادارہ سیاست کے تحت اکبر صدیقی ، منان سر ، امتیاز کے خدمات حاصل ہیں ۔ امیدوار وقت پر حاضر ہو کر کلاس میں شرکت کریں اور دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر شام 7 بجے تک رجوع ہوں ۔۔