ایمسیٹ / نیٹ طلبہ کے لیے آج تمثیلی امتحان

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ کامیاب یا اب امتحان دئیے طلبہ کے لیے ایم بی بی ایس بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے آل انڈیا انٹرنس ’ نیٹ ‘ 7 مئی کو مقرر ہے اور تلنگانہ ایمسٹ انجینئرنگ ، فارمیسی کے لیے 12 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ ان امتحانات کے نمونہ سوالات سے واقفیت اور گائیڈنس کے لیے ماڈل ٹسٹ اور معلوماتی لکچر پروگرام اتوار 5 فروری کو 2 بجے تا 5 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔ امیدوار شریک ہو کر پرچہ حاصل کریں ۔۔