ایمسیٹ میں 10ہزار رینک تک امیدوار فیس ریمبرسمنٹ کے اہل

حیدرآباد۔27جولائی (پریس نوٹ ) ایمسیٹ میں 10ہزار تک رینک لانے والے تمام طلبہ سوائے ایس سی اور ایس ٹی کے مکمل فیس ری ایمبرسمنٹ کیلئے اہل ہوں گے ۔ پرنسپال سکریٹری مسٹر جے ریمنڈ پیٹر نے اس ضمن میں کنوینر ایمسیٹ اور ڈائرکٹر ایس سی ڈی ڈی کو حکومت کے پالیسی فیصلے سے واقف کرایا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پروفیشنل کالجس میں 5ہزار تک رینک حاصل کرنے والے امیدواروں کو فیس ری ایمبرسمنٹ فراہم کررہی تھی لیکن اب 10ہزار رینک تک کے امیدوار فیس ری ایمبرسمنٹ کے اہل ہوں گے ۔ ایمسیٹ 2015ء کے تحت کنوینر کوٹہ میں انڈر گریجویٹ انجنیئرنگ کورسیس بشمول بی آرک کورسیس کے امیدواروں پر اطلاق ہوگا ۔