ویب آپشن میں ایک دن کی توسیع
حیدرآباد۔ 28 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقدہ ایمسیٹ 2016ء کیلئے ویب آپشن کی مدت میں مزید ایک دن کی توسیع دی گئی ہے۔ویب آپشن کی آخری تاریخ 28 جولائی تھی لیکن اب 29 جولائی 10 بجے شب تک آخری وقت مقرر کیا گیا۔ ایمسیٹ کنوینر کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 30 جولائی سے نشستوں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا ۔
1,530نشستوں کا اضافہ
٭ تلنگانہ کے انجینئرنگ کالجوں میں کنوینر کوٹہ کے تحت مزید 1,530 نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح اب مزید 1,530 طلبہ کو کنوینر کوٹہ کے تحت انجینئرنگ کالجوں میں داخلے حاصل ہوں گے۔ جے این ٹی یو نے اضافہ شدہ نشستوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات پر مشتمل احکامات جاری کئے ہیں۔